الحمدللہ! گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ میں شعبۂ علوم اسلامیہ کے زیرِ اہتمام ایک شاندار علمی و تربیتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد ہوا۔ ![]()
تاریخ: 22 اگست 2026ء، بروز ہفتہ
مقام: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ
اس نشست کا بنیادی مقصد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے فہم القرآن کورس کی تدریس کو مزید مؤثر، آسان اور نتیجہ خیز بنانا تھا۔
مہمانِ خصوصی:
ڈاکٹر عبید الرحمٰن بشیر صاحب
کنسلٹنٹ برائے فہم القرآن، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان
اسسٹنٹ پروفیسر، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد
مصنف کتاب "معلم القرآن"
ڈاکٹر صاحب نے قرآنی عربی کی آسان تفہیم، مؤثر تدریسی حکمتِ عملی، سبق کی منصوبہ بندی اور طلبہ کو قرآنِ مجید سے براہِ راست جوڑنے کے عملی طریقوں پر نہایت جامع اور دلچسپ گفتگو فرمائی۔ ![]()
انہوں نے واضح کیا کہ فہم القرآن کی تدریس محض ترجمے یا قواعد تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد طلبہ میں غور و فکر اور عملی وابستگی پیدا کرنا ہے۔
سرپرستی: پرنسپل پروفیسر ریاض حسین صاحب
اہتمام: چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ، پروفیسر ڈاکٹر سید محمود الحسن ہاشمی
پرنسپل صاحب نے ڈاکٹر عبید الرحمٰن بشیر صاحب کے اندازِ تدریس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا لیکچر بذاتِ خود ایک عملی مثال تھا کہ ایک کامیاب استاد کس طرح پڑھاتا ہے۔
جے ایم سی مانسہرہ سے وابستہ کالجز کے پروفیسرز، اساتذۂ کرام اور طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت نے اس نشست کو یادگار بنا دیا۔
یہ ورکشاپ صرف اسلامیات کے اساتذہ ہی نہیں بلکہ ہر مضمون کے معلمین کے لیے ایک مفید تربیتی تجربہ ثابت ہوئی۔
الحمدللہ، ایک بامقصد، منظم اور کامیاب علمی نشست!